3 روزہ ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کینال روڈ مقامی ہوٹل میں شروع ہوگئی

فیصل آباد(   ویب نیوز )

پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام3 روزہ ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کینال روڈ مقامی ہوٹل میں شروع ہوگئی جو28 مارچ تک جاری ہے گی ۔نمائش میں ٹیکسٹائل مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔چیئرمین سینٹرل چیف کوآرڈینیٹر ایس زیڈ شیخ شفیق جھوک والا،ڈائریکٹر ڈیجیٹل پاور مسٹر روبن اور صدر ایوان صنعت وتجارت عاطف منیر شیخ نے ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور سٹالز کا دورہ کرکے مصنوعات دیکھیں۔سابق صدر آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسسنگ ایسوسی ایشن میاں آفتاب احمد،سینئر نائب صدر پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن جواد اصغر،نائب صدر پی وائے ایم اے اویس نثار،چیئرمین چناب گروپ میاں محمد لطیف اورڈائریکٹر ڈیجیٹل پاورمسٹر روبن کے علاوہ دیگر سٹیک ہولڈرزموجود تھے۔علاوہ ازیں دوسرے روز نائب صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ انور اسلم نے خصوصی شرکت کی۔شیخ شفیق جھوک والا نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فیصل آباد میں اس نمائش کا پہلی بار انعقاد کیا گیا جسے ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ افرادنے بے حد سراہاہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ایسے ایونٹس دوبارہ بھی منعقد کرائیں گے۔ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کے اختتامی روز 28 مارچ کو صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ خصوصی شرکت کریں گے۔

By Editor