کراچی  (ویب ڈیسک)

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا49ڈالر مہنگا ہو گیااور فی اونس سونے کی قیمت 1851ڈالر سے بڑھ کر1900ڈالر پر جا پہنچی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1400روپے کا اضافہ ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار700روپے سے بڑھ کر1لاکھ27ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح1201روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار767روپے سے بڑھ کر1لاکھ8ہزار968روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے د ن عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 558روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

By Editor