کراچی  (ویب ڈیسک)

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا اور175روپے سے بڑھ کر176روپے پر جا پہنچاتاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.25روپے سے بڑھ کر176روپے اور قیمت فروخت175.40روپے سے بڑھ کر176.10روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.70روپے سے کم ہو کر176.50روپے اور قیمت فروخت177.20روپے سے کم ہو کر177روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر198.30روپے اور قیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر200.20روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237روپے سے بڑھ کر238روپے اور قیمت فروخت 240روپے سے بڑھ کر240.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے مہنگا ہو ا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 60پیسے اور50پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

By Editor