سابق صدور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی یادگار ملاقات
حکومت اسلام آباد میں جلد نیا انڈسٹریل زون قائم کرے۔ اکرم فرید
بز نس کمیونٹی کے لئے تاریخی اقدامات کرنے پرفخرہے۔
چیمبر کو مضبوط ادارہ بنانے میں سابق صدور کا کردار قابل ستائش ہے
بزنس کمیونٹی کیلئے میاں اکرم فرید کی گراں قدر خدمات ہیں۔ محمد شکیل منیر
سابق صدور کا میاں اکرم فرید کی بطورِ چیئرمین فاؤنڈر گروپ خدمات کو خراجِ تحسین

(اسلام آباد) چیئرمین فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی وسابق صدر اسلام آباد چیمبر ایم اکرم فرید نے چیمبر کے سابق صدورکے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں اکرم فرید نے کہا کہ سابق صدور کی کوششوں سے اسلام آباد چیمبر پاکستان کا صفِ اول چیمبر بن کے ابھرا ہے جس نے کئی سنگِ میل عبور کئے اور ملکی وغیرملکی سطح ُپر اسلام آباد چیمبر کا نام روشن ہوا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آبادچیمبر کی کامیابیوں کاسفرچاردہائیوں پرمشتمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حتی المقدور کوشش کی کہ تاجر برادری کی ترجمانی اور سرپرستی کی جائے اور حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین پل کا کردار ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد اسلام آباد خطے کیلئے ایک نیا انڈسٹریل زون قائم کرے جس سے علاقے میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، صنعتکاری کو بہتر فروغ ملے گا، برآمدات میں اضافہ ہو گا اورنوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے سابق صدور نے اپنے اپنے دور میں ادارے کو مضبوط و فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدور کی کوششوں کی وجہ سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شمار اس وقت ملک کے صف اول کے چیمبروں میں ہوتا ہے جس پر ان کو فخر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ اور آنے والے صدور آئی سی سی آئی کو مزید مضبوط اور موثر ادارہ بنانے کیلئے اپناکردار ادا کریں گے تا کہ تاجروں وصنعتکاروں کا یہ نمائندہ ادارہ ان کے مفادات کے بہتر تحفظ کیلئے مزید فعال کردار ادا کرے جس سے خطے کی معیشت بہتر ترقی کرے گی اور عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاجر وصنعتکار برادری کی بہتری کیلئے فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں چیمبر کو مزید بہتر ادارہ بنانے کیلئے رہنمائی فرماتے رہیں گے۔ فاؤنڈر گروپ کے ویژن کے مطابق تمام معزز ممبران کو ہسپتالوں،لیبارٹریوں، سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں، پی آئی اے ودیگر اداروں میں Discountدلوا ئے گئے ہیں جس سے ممبرز مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی کوششوں اور کاوشوں سے چیمبر میں ایف بی آر، پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاکستان کسٹم اور وفاقی ٹیکس محتسب کے سہولت ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جس سے ان اداروں سے متعلقہ مسائل چیمبر سے ہی حل ہورہے ہیں۔
تقریب میں چیمبر کے وفات پانے والے صدور خالدمسعود بھولا،رضاخان،منورمغل،مزمل صابری،صدیق بٹ اور چوہدری اسلم کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
فاؤنڈرگروپ کے سابق چیئرمین زبیراحمد ملک، عبدالرؤف عالم، خالد جاوید، شیخ طارق صادق، موجودہ صدر آئی سی سی آئی محمد شکیل منیر، چیمبر کے سابق صدور عنایت اللہ مرزا (بانی صدر)،میاں شوکت مسعود، ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک، محمد اعجاز عباسی، ناصر خان، زاہد مقبول، باصر داؤد،وقار اسلم حامدی، یاسر سخی بٹ، محفوظ الہی، محسن خالد، شیخ عامر وحید، شعبان خالد، محمد احمد وحید اور سردار یاسر الیاس خان نے تقریب میں شرکت کی۔ تمام سابق صدور نے ایم اکرم فرید کی بطورِ چیئرمین فاؤنڈر گروپ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیااور کہا کہ ان کے میعادِعہدہ کے دوران صنعت کاروں و تاجروں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے اور چیمبر کی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے سے متعلق اہم امور نمٹائے جن میں سب سے اہم ٹریڈ چینجشامل ہے جن کی فاؤنڈر گروپ کی کوششوں سے اجازت مل گئی۔ فاؤنڈر گروپ کی اعلی واہم ترین کامیابی میں آئی سی سی آئی 4th Business Excelency Awardکی کامیاب تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی، ایوارڈزبدست جناب صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے دلوائے گئے۔ فاؤنڈر گروپ کی لیڈرشپ کے زیر اثر چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں تین روزہ پراپرٹی،ہاؤسنگ وکنسٹرکشن نمائش منعقد ہوئی جس کا افتتاح بدست جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیا۔ اس نمائش میں قریبا سو سے زائد کمپنیوں نے اسٹال لگائے۔ فاؤنڈ ر گروپ کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں ملٹی سٹوری کارپارکنگ کی تعمیر کے لئے بھی کاوشیں جاری ہیں۔

By Editor