اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک کا تجارتی خسارہ 7 ماہ میں 91.97 فیصد بڑھ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 28 ارب 80 کروڑ ڈالر پرپہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر تھا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا جنوری درآمدات میں 58.84 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں درآمدات کاحجم 46 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 29 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا تھاکہ مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات 23.96 فیصد بڑھیں، جولائی تا جنوری برآمدات 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 14 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 7.89 فیصد کم ہوئیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 18.69 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری میں برآمدات 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں، دسمبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں اور جنوری 2021 میں برآمدات 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 30.19 فیصد کم ہوا تاہم سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 26.49 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں تجارتی خسارہ 3 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا، جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 22.06 فیصد کم ہوئیں، جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

By Editor