وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ٹیلی نار پاکستان کے ما بین تعلیم آباد پروگرام شروع کرنے کیلئے معاہدہ

لاہور (ویب نیوز)

ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پرائمری سطح کے چھ سرکاری اسکولوں میں تعلیم آباد پروگرام شروع کیا جائے گا، ان سکولوں کو ماڈل ورچوئل سکول کہا جائے گا۔دستخطی تقریب وفاقی وزارت تعلیم میں منعقد ہوئی جس میں شفقت محمود، وفاقی وزیر تعلیم، عرفان وہاب خان، سی ای او ٹیلی نار پاکستان اور کمال احمد، چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر ٹیلی نار پاکستان نے شرکت کی۔

اس شراکت داری کے تحت ٹیلی نار پاکستان کا مقصد اپنے ایوارڈ یافتہ تعلیمی پلیٹ فارم تعلیم آباد کے ذریعے پاکستان میں پسماندہ علاقوں کے طالب علموں اور سکولوں کو اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنا ہے جو یکساں قومی نصاب (ایس این سی)پر مشتململک کا پہلا ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم ہے اور وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے توثیق شدہ ہے۔پہلے مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان چھ ماڈل ورچوئل اسکولوں،اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ کے لیے بنیادی آئی ٹی ہارڈویئر اور ڈیجیٹل لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے لیس کرے گا جبکہ انہیں نئے معمول سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات اور مہارتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔یہ پیش رفت ایک وسیع البنیاد شراکت داری کا حصہ ہے جس کے ذریعے سیکھنے والوں کو تعلیم آباد کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بااختیار بنایا جائیگا اور سب کے لیے بلاتعطل، یکساں اور سستی تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان وہاب خان، سی ای او ٹیلی نار پاکستان نے کہا ”ملک بھر میں 23 ملین سے زیادہ بچے سکول نہیں جاتے اس لئے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے جدید اور پائیدار حل متعارف کرائیں جو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے عوام کو تعلیم تک رسائی کے قابل بناسکیں۔ تعلیم آباد جیسے پروگرام اور اس طرح کے اشتراک کے ذریعے ہمارا مقصد ان سماجی و اقتصادی فرق کو دور کرنا ہے جو ملک بھر میں بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کی وجہ ہیں۔ یکساں قومی نصاب کو آن لائن لانے اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اورمل کر آگیبڑھنے کے لیے ہمیں وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے۔“

عدم مساوات کو کم کرنے کے اپنے عزم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ٹیلی نار پاکستان کا مقصد اسکولوں سے باہر 10 لاکھ بچوں کو ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی دینا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانا، ڈیجیٹل مہارتوں کے فرق کو ختم کرنا اور ایڈٹیک ایکو سسٹم میں اپنا کردار ادا کرنا اور ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کے حصول میں حکومت کی حمایت کرتے ہوئے 2023 تک یہ کامیابی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

By Editor