صدر مملکت کی  امریکن بزنس فورم کے صدر وسیم انور کی قیادت میں وفد سے گفتگو

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسی  غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تشکیل دی گئی ہے ،تاجر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع  سے فائدہ اٹھائیں،۔صدر مملکت امریکن بزنس فورم کے صدر وسیم انور کی قیادت میں وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی،اس موقع پر صدر نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری ، اقتصادی ترقی کیلئے جیو اکنامک محل وقوع کے بہترین استعمال پر توجہ دے رہا ہے، پاکستان نے سازگار کاروباری ماحول کیلئے جامع فریم ورک کی فراہمی کیلئے اقتصادی پالیسی تشکیل دی ہے ،پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کرایا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری راغب کرنے ، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے،تاجر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت نے کہاکہ خواتین اور معذور افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ،وفد خواتین اور خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کیلئے کام کرے ،وفد پاکستان میں اپنے اداروں میں خصوصی افراد اور خواتین کو ملازمتیں فراہم کرے ،ملاقات میں صدر کو بریفنگ کے دورا ن بتایا گیا کہ وفد امریکی کمپنیوں کو کاروبار میں توسیع ، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، وفد پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، وفد نے ملک میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی لانے کے لیے مختلف تجاویز دیں،وفد کے ارکان نے صدر مملکت کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا،صدر مملکت  نے مسائل کے حل اور سہولت کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے کی یقین دہانی کرائی۔

By Editor