دی بینک آف پنجاب کی جانب سے لکی الیکٹرک کیلئے 13 ارب روپے کے قرض کا انتظام

لاہور (ویب نیوز )

دی بینک آف پنجاب کی جانب سے لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کیلئے 7.9 ارب روپے کے قرض کی دو قسطوں کا انتظام کرنے کے بعد کمپنی کی جانب سے بی او پی کو ورکنگ کپیٹل کیلئے اضافی5 ارب روپے قرض کی تیسری قسط جمع کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ کامیاب منتقلی اور تازہ ذمہ داری دینے کیلئے لکی سیمنٹ کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں دی بینک آف پنجاب کے صدر وسی ای او ظفر مسعود، ڈائریکٹر بی اوپی غضنفر جیلانی اور لکی سیمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد علی ٹبہ کے ہمراہ دونوں اداروں کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔

لکی الیکٹرک پاور کمپنی 85 کروڑ ڈالرکی لاگت سے کوئلے سے چلنے والا 660میگا واٹ کا پاور پلانٹ تیار کر رہی ہے۔ تھر میں کوئلے کی کان کی توسیع کے بعد یہ منصوبہ تھر سے نکلنے والے کوئلے پر کام کرے گا جس کا نتیجہ وسیع پیداوار اور قیمت میں کمی کی صورت نکلے گا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے سب سے موثر منصوبوں میں سے ایک ہونے کے باعث پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا سبب بنے گا۔

لکی گروپ کی جانب سے دو ماہ کے عرصے میں قرض کی تیسری قسط جمع کرنے کی ذمہ داری دی بینک آف پنجاب کو سونپنابی او پی کی انویسٹمنٹ بینکنگ کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دی بینک آف پنجاب کے صدر و سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ لگی گروپ ملک کے بڑے صنعتی گروپوں میں سے ایک ہے جس کے ساتھ بی او پی کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ محمد علی ٹبہ نے دی بینک آف پنجاب کی جانب سے لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کیلئے فنانسنگ کا انتظام کرنے پر بی او پی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی او پی تجربہ کار سرمایہ کاری بینکنگ کی ٹیم رکھنے والا اور تیزی
سے ترقی کرتا ہوا کمرشل بینک ہے۔

By Editor