یو بی ایل Visa کے ساتھ اشتراک کے بعدخطے کا پہلاReady BIN Visa  اسپانسر بن گیا

کراچی (ویب نیوز )

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے ڈیجیٹل بینکUBL نے فِن ٹیکenablement کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور اس طرح وہ پاکستان میں پہلا”Visa Ready BIN Sponsor” بن گیا ہے۔اس قسم کی خدمات فراہم کرنے والا یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا(MENA) میں پہلا اور وسطی ومشرقی یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقا(CEMEA) علاقے میں تیسرا بینک ہے۔

یو بی ایل، Visa کے مجازReady BIN اسپانسر کے طور پر فِن ٹیکس کو اپنے بینک آئیڈینٹیفکیشن نمبرز کی پیشکش کرے گا جنھیں استعمال کرتے ہوئے فِن ٹیکس ادائیگیوں کے ایسے سلوشنز تیار اور شروع کرنے کے قابل ہو سکیں گے جو حفاظتی اور عملی اعتبار سےVisa کے عالمی معیارات کے مطابق ہوں گے اور ان کی قیمت بھی کم ہو گی۔

Visa کے اس پروگرام کا مقصد فِن ٹیکس کو اجازت کے حصول اور پیمنٹ نیٹ ورکس تقاضوں پر توجہ کی ضرورت کم کرنے میں مدد دینا ہے۔روائتی طور پر کسی بھی ادارے کو جسے علاقے میں پیمنٹ کارڈ جاری کرنے کی ضرورت ہوBIN اسپانسر کی تلاش کے ایک طویل عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔اس پروگرام سے Visa فِن ٹیکس کی مدد کر رہا ہے تا کہ وہ اپنے آخری سرے کے کلائنٹس کو تیزی کے ساتھ اور موثر طریقے سے پیمنٹ سلوشنز فراہم کریں اور ان کی کاروباری افزائش کو بڑھائیں۔

Visa کے کنٹری مینجر برائے پاکستان،کامل خان نے کہا کہ” پاکستان کے پاس  فِن ٹیکس کی بہت بڑی تعداد اورڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔یو بی ایلBINاسپانسرشپ کی پیشکش کرنے والے پہلے شراکت دار کی حیثیت سے newer use cases کو سامنے لاتے ہوئے مارکیٹ میں غیر روائتی مالیاتی اداروں اور فِن ٹیکس کے لیے کارڈ پروگرام شروع کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔Visa Ready یو بی ایل کو موقع دیتا ہے کہ وہ فِن ٹیکس کو یہ اعتماد دیتے ہوئے کہ ادائیگیوں کا بہاؤ مقامی ضابطوں کی پابندی کر رہا ہے،Visa کے سرٹیفائیڈ اسٹرکچر تک تیزی سے رسائی فراہم کرے۔ہمیں امید ہے کہ یو بی ایل کے ساتھ اس شراکت داری سے فِن ٹیک کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہو گا،ہم جدت طرازی کو آگے بڑھاتے رہیں گے اور ایسی پراڈکٹس اور سلوشنز کے اجرا کی مدد جاری رکھیں گے جو پاکستان میں کنزیومرز کے ادائیگی کے تجربے کو تبدیل کرتے ہیں "۔

گروپ ایگزیکٹیو ڈیجیٹل بینکنگ یو بی ایل،شرجیل شاہد نے کہا کہ” یو بی ایل کا مقصد ایسے فِن ٹیکس کے لیے ایک پلیٹ فارم تخلیق کرکے جوnew use cases کے ساتھ مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں اپنی برتری برقرار رکھنا ہے۔Visa Ready پارٹنرکی حیثیت سے ہماراstatus اس سمت میں ایک اور قدم ہے جس کا مقصد، نان بینکنگ پلیئرز کو ایک بلا خلل اور تیز رفتار تجربہ فراہم کرنا ہے”۔

Visa Ready BIN اسپانسر شپ کے ذریعے یو بی ایل، فِن ٹیک اور بزنس پلیئرز کے لیے ایک go-to پارٹنر بن گیا ہے کیونکہ یہ انھیں تیزی سے اور کسی خلل کے بغیر ایسی فنانشل پراڈکٹس لانچ کرنے کے لیے ایسے ضروری وسائل اور فریم ورک فراہم کرتا ہے جو مقامی ضابطوں کی پابندی کرتے ہیں۔

اس قسم کی خدمات فراہم کرنے والا یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں پہلا اور وسطی ومشرقی یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقا میں تیسرا بینک ہے۔

By Editor