فیصل آباد (ویب ڈیسک)

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے اکنامک کانفرنس کی تجویز قومی معیشت کی بحالی کی سمت اہم قدم ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات اس کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران اُنہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں فیصل آباد میں قومی سطح کی اکنامک کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے کے حوالے سے اس ایونٹ کی میزبانی اُن کیلئے باعث اعزاز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں وزیر اعظم کی شرکت کیلئے اُن سے بات بھی کریں گے تاکہ عمران خان بذات خود اس قومی سطح کی تقریب میںاپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وضاحت کے علاوہ اس کانفرنس میںپیش ہونے والی تجویز پر بھی اپنا فوری رد عمل بھی دے سکیں۔

By Editor