اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی اجلاس میں تمباکو کی کم از کم قیمت کے تقرر کی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں2022کیلئے تمباکو کی مختلف اقسام کی کم ازکم قیمتوں کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق تمباکو کی فی کلو کم ازکم قیمت کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، ایف سی وی کیٹگری کے تمباکو کی دونوں اقسام کی قیمت مقررکی گئی ہے۔ ای سی سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 2022 میں سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو ہوگی۔ ای سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نسوار اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم حتمی منطوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔اس ضمن میں طے کیا گیا ہے کہ میدانی علاقے کی تمباکو کی قیمت 240 روپے فی کلو اور نیم پہاڑی علاقے کے تمباکو کی قیمت 281.13 روپے فی کلو ہو گی۔ ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ وائٹ پٹا 129 روپے فی کلو اور بیورلے 187.50 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔

 

By Editor