ایاسا کا ایکائوآڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہ کرنے کا فیصلہ

  آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ایاسا کا پی آئی اے کو خط

کراچی(ویب  نیوز)یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ایکائو)آڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ خط ایاسا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے سی ای او پی آئی اے کو لکھا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی ائیرلائنز سے پابندیاں ہٹانے کیلئے ایاسا سول ایوی ایشن کا آڈٹ کر ائے گی، ایاسا آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، عالمی ہوا بازی کی تنظیم ا یکائو آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں، ایاسا ایکائو آڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایاسا تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لئے آڈٹ کرا سکتا ہے، پابندیاں ہٹانے کے لیے ایاسا متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گا، پیشہ وارنہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں، کورونا کے باعث ایاسا عملے کی سفری سرگرمیاں محدود ہیں، کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی آڈٹ کرایا جائے گا۔ ایاسا نے پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر دیا.

By Editor