انتظامیہ بلا تاخیر انار کلی ، دیگر تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرے’ آل پاکستان انجمن تاجران

انار کلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے’ اشرف بھٹی

لاہور ( ویب نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کے بعد انتظامیہ فوری طور پر انار کلی اور دیگر تجارتی مراکز میںتجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرے ، حکومت سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ انار کلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے ۔مرکزی صدر اشرف بھٹی ،سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، سینئر نائب صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ ،چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظ عطا اللہ او روائس چیئرمین ملک ناظم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دہشتگردوںنے اس کارروائی کے ذریعے عام عوام اور تاجروں میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے ،قوی امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد سے جلد ماسٹر مائنڈ کو قوم کے سامنے لائیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کا ایک بار پھر متفقہ مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طو رپرتجاوزات کے خلا ف بلا تفریق آپریشن کا آغاز کرے ، ہم ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے اس کے ساتھ ساتھ انا رکلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے

By Editor