میکڈونلڈزلاہور پولو کنٹری کلب میں بی او پی اے ٹی ایم کا افتتاح

لا ھور (ویب نیوز )

دی بینک آف پنجاب ملک بھر میں 662 برانچوں اور 646 اے ٹی ایم کا نیٹ ورک رکھنے والاملک کاایک سرکردہ مالیاتی ادارہ ہے۔ بی او پی اور میکڈونلڈز نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے میکڈونلڈز کی اہم برانچوں میں بی او پی اے ٹی ایم نصب کرنے کیلئے یاداشت پر دستخط کیے۔

اشتراک کے معاہدے کے تحت لاہور پولو کنٹری کلب میکڈونلڈ زبرانچ میں بی او پی اے ٹی ایم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔دی بینک آف پنجاب کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمینٹ بینکنگ فرید احمد خان نے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ بی او پی زاہد مصطفی، گروپ ہیڈ آپریشنز اعجاز الرحمن قریشی، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ نوفل داؤد اور ہیڈ کارڈز عاصم قریشی نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی او پی کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمینٹ بینکنگ فرید خان نے کہا کہ آج میکڈونلڈز میں اے ٹی ایم کی تنصیب کے ساتھ سیزا فوڈز کے ساتھ ہمارے اشتراک کا آغاز ہو رہاہے۔ہم صارفین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں موجود میکڈونلڈز کی برانچوں میں اے ٹی ایم نصب کریں گے۔ دی بینک آف پنجاب کا پختہ یقین ہے کہ اے ٹی ایم جیسے متبادل ڈسٹری بیوشن چینلز میکڈونلڈز جیسے معروف برانڈ میں صارفین کو نقدرقم تک رسائی اور بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور یہ ہماری ڈیجیٹل بینکاری کی حکمت عملی کا اہم جزو ہیں۔قریب میں میکڈونلڈ زکی جانب سے ڈائریکٹر مارکیٹنگ رضا علی، نیشنل منیجر ریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ عمر طور، آپر یشنل منیجر خرم اقبال،ڈویژنل منیجر ریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ہارون اختر،ڈویژنل منیجر ریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ علی رضا اور سینئر منیجر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فیصل شاہد نے شرکت کی۔میکڈونلڈزکی جانب سے بات کرتے ہوئے، رضا علی نے کہا کے میکڈونلڈزپاکستان نے ہمیشہ کسٹمر سینٹرک اقدامات کو فروغ دیا ہے اور میکڈونلڈز میں بی او پی اے ٹی ایمز موجودگی ان کی سہولت میں اضافہ کرے گی کیوکہ صارفین محفوظ ماحول میں اے ٹی ایم استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ میکڈونلڈز پاکستان بینک آف پنجاب کے ساتھ ہائی ویز پر ایسے مقامات کی تلاش کر رہا ہے جہاں وہ مسافروں اور سیاحوں کو اے ٹی ایم کی سہولیات فراہم کر سکیں۔

By Editor