پاور سیکٹر سینٹر آف ایکسی لینس) (PSCE پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو ٹرانسمیشن پلاننگ کے اہم علم سے آراستہ کررہا ہے

لاہور (ویب نیوز )

2022: ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹرکے نئے قائم کردہ مارکیٹ امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ (MIRAD) کے افسران اور انجینئرنگ پروفیشنلز کے لیے لمز(LUMS) میں قائم پاور سیکٹر سینٹر آف ایکسی لینس (PSCE) کے تحت ٹرانسمیشن پلاننگ پر تین روزہ ماڈیول-II پر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

پاور سیکٹر سینٹر آف ایکسی لینس ایک تربیتی اور علمی مرکز ہے جسے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA-G) اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔ ٹریننگ میں 50 شرکاء نے حصہ لیا۔ یہ ٹریننگ پروگرام، ماڈیول-I کا تسلسل تھا جس میں ٹرانسمیشن پلاننگ کے اہم شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء کو پاور سسٹم اسٹڈیز Power System Studies، نیٹ ورک پلاننگ اینڈ ایکسپنشن ٹیکنیکNetwork Planning and Expansion techniques اور عالمی معیار کے مطابق حکمت عملیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ یہ تربیت پاور سسٹم اسٹڈیز کے لیے عالمی سطح پر استعمال ہونے والے مشہور سافٹ ویئر ، پاور سسٹم سمیلیٹر فار انجینئرنگ (PSS/E) کے ذریعے دی گئی۔مارکیٹ امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ کے نو منتخب شرکاء کو ماڈیول-II کے آغاز سے پہلے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA-G) نے اپنے وسائل پر PSS/E کے استعمال پر ایک علیحدہ اعلیٰ درجے کی تربیت دی۔

پاکستان کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے اور پاور سیکٹر کے پیشہ ور افراد کو جدید بناناکمپیٹیٹوٹریڈنگ بائیلیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (Competitive Trading Bilateral Contracts Market)کے نظام کے تحت اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ٹرانسمیشن پلاننگ انٹیگریٹڈ سسٹم پلان Integrated System Plan کے کلیدی اجزاء میں سے ایک ہے جو ایک قابل اعتماد اور محفوظ بجلی گرڈ کی تعمیر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ٹرانسمیشن سسٹم کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی بناتا ہے تاکہ مستقبل میں لوڈ بڑھنے سے مسائل درپیش نہ ہوں۔ اگر آئندہ سالوں میں ہمارے ملک کے ٹرانسمیشن سسٹم میں مسلسل اور وسیع تراصلاحات نہ کی گئیں تو یہ قابل اعتماد معیارات سے کم ہو جائے گا جس کی ہماری بڑھتی ہوئی معیشت کو ضرورت ہے۔ جدید آلات، تکنیکوں اور طریقوں کو متعارف کروانے سے نظام کی نگرانی، کنٹرول اور آپریشنز کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ بالآخر بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنائے گا جس سے طلب میں اضافے سے نمٹنے میں آسانی،اعلیٰ معیار کی سسٹم سکیورٹی اور ادائیگیوں میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔

ٹریننگ کا ایک اہم اسٹریٹجک فوکس تمام 10 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نئے تشکیل شدہ مارکیٹ امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ (MIRAD)کو پاور سیکٹر کے تمام اداروں کے ساتھ بہتر طور پر مربوط کرنا تھا۔مارکیٹ امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ کا آغاز مئی 2022 میں ہوگا اور یہ ٹرانسمیشن پلاننگ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے پہلے ہی اپنی ڈیمانڈفورکاسٹ تیار کر لی ہے جس کووہ اپنے ثانوی ٹرانسمیشن اور گرڈ کے توسیعی منصوبے کی تیاری کے لیے استعمال کریں گے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے توسیعی منصوبے، ان کی ڈیمانڈ فورکاسٹ کے ساتھ جدید ترین مربوط جنریشن کیپیسیٹی ایکسپینشن پلان کو ٹرانسمیشن سسٹم کا توسیعی منصوبہ تیار کرنے کے قابل بنائیں گے۔ اس طرح ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نئے بنائے گئے مارکیٹ امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ انٹیگریٹڈ سسٹم پلاننگ کی راہ ہموار کریں گے جس کی ضرورت کئی دہائیوں سے محسوس کی جارہی تھی۔

By Editor