دبئی اسلامک بینک اور ٹی پی ایل لائف تکافل نے بینک کے ٹچ پوائنٹس کے ذریعے بینکا تکافل ڈسٹری بیوشن کے لیے معاہدہ پر دستخط کردیئے

لاہور ( ویب نیوز )

دبئی اسلامک بینک اور ٹی پی ایل لائف تکافل نے باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس کے تحت کسٹمر ز کو منفرد بینکا تکافل پلانز کی پیشکش کی جائے گی،جنہیں بینک کے ڈسٹری بیوشن چینلز اور کسٹمر ٹچ پوائنٹس جیسے برانچز، کال سینٹر اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔

معاہدے پر دستخط کے حوالے سے دبئی اسلامک بینک کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دبئی اسلامک بینک کی جانب سے بینک کے سی ای او،جناب جنید احمد اور ٹی پی ایل کارپ کی جانب سے ادارے کے سی ای او، جناب علی جمیل نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔
اس تقریب کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں بینکا تکافل کے اشتراکی عمل کو فروغ دیتے ہوئے اس شراکت داری کی توقیر میں اضافہ کرنا تھا۔ آنے والے دنوں میں دونوں ادارے کاروبارکے حوالے سے نئی منزلوں کی دریافت میں باہم مل کرکام کریں گے۔

اس موقع پر دبئی اسلامک بینک کے سی ای او، جناب جنید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "دبئی اسلامک بینک اپنے کسٹمرز کی ضروریات کی تکمیل کے لیے انہیں شرعی اصولوں پر مبنی جدید پراڈکٹس کی پیشکش کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی پی ایل لائف تکافل ہمارے موجودہ پراڈکٹ سوٹ میں ایک اہم اضافہ ہے،جس سے کسٹمرز کو شرعی اصولوں پر مبنی لائف تکافل پراڈکٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔ دنیا کا پہلے اسلامی بینک ہونے کی حیثیت سے ہم ہمہ وقت بدلتے ہوئے ڈیجیٹل انوائرمنٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،جس میں ہم اپنے کسٹمرز کو "چلتے پھرتے بینکاری” کرنے کی سہولت بہم فراہم کرنے پر اپنی مکمل توجہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ٹی پی ایل کارپ کے سی ای او،جناب علی جمیل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”ہم اس نئی شراکت داری / معاہدے کے ذریعے دبئی اسلامک بینک کے ساتھ اپنے 15 سال پر محیط طویل کاروباری تعلق کو وسعت دینے پر انتہائی خوش ہیں۔
ٹی پی ایل کارپ اپنے متنوع پورٹ فولیو اور جدید پراڈکٹس نیز ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کے ساتھ دبئی اسلامک بینک کے کسٹمرز کو اپنی خدمات کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔اس معاہدے پر دستخط کے ذریعے کسٹمرز،بینک کی برانچوں اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے جدید سہولیات تک رسائی کے قابل ہوجائیں گے۔

دبئی اسلامک بینک، ملک بھر کے 70 شہروں میں اپنی 235 برانچوں کے ذریعے شرعی اصولوں پر مبنی پراڈکٹس کی وسیع رینج کی پیشکش کرتا ہے۔

ٹی پی ایل لائف انشورنس، مختلف شعبہ جات بشمول کارپوریٹ، ریٹیل، مائیکرو ہیلتھ اور ای کامرس ڈیجیٹل کسٹمرز کی ضروریات کی تکمیل کے لیے لائف اور ہیلتھ کے وسیع سوٹ کی پیشکش کرتا ہے۔اس کے لائف، ہیلتھ اور سیونگز سلوشنز،کسٹمرز کو صحت کی بہتر نگہداشت تک رسائی کی فراہمی اور ان کے مستقبل کے خوابوں کو محفوظ بنانے عمل کو یقینی بناتے ہوئے زندگی میں پیش آنے والے غیر متوقع واقعات، حادثات یابیماری کے حوالے سے مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

By Editor