نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کا دوسرا فیز بھی مکمل

اسلا م آباد(ویب  نیوز)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے 133 کلومیٹر طویل 500 کے وی نیلم جہلم ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن  کے دوسرے فیز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی براہ راست 500 کے وی نوکھر (نیو گھکڑ) گرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائے گی جو لوڈ سنٹرز کے قریب ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن دو مرحلوں میں مکمل کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں نیلم جہلم پاور ہاوس سے ڈومیلی (نزد روات) تک 152 کلومیٹرٹرانسمیشن لائن 2018 میں مکمل کی گئی ۔ دونوں مرا حل مکمل ہونے پر ٹرانسمیشن کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہوگئی ہے قبل ازیں 969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بجلی کی ترسیل 500کے وی گرڈ سٹیشن روات تک ترسیل کی جارہی تھی۔ ترجمان کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کے علاوہ، این ٹی ڈی سی نے نیلم جہلم تا نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لوپنگ کے ذریعے720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور کو بھی منسلک کردیا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ جاری ہیجس کے مکمل ہوتے ہی جلد 720 میگاواٹ سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔نتیجتا گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گردونواح کے اضلاع کے لوڈ مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ مزید برآں، پن بجلی کا اضافہ لوڈ سنٹرز پر سسٹم میں استحکام اور وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا

By Editor