ویوو کے V23e کا 256GB ورژن اب پاکستان میں دستیاب، 50 میگا پکزل آٹو فوکس پورٹریٹ سیلفی اور دلکش ڈیزائن

لاہور (ویب نیوز )

ویوو کا نیاV23e (256GB)  بہترین فرنٹ کیمرہ کی خصوصیات کے ساتھ 11 جنوری 2022 سے پاکستان میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین کو زبردست تجربہ فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں لانچ کیا گیا یہ اسمارٹ فون کیمرہ کے بہترین فیچرزجیسے کہ 50MP AF Portrait Selfie فرنٹ کیمرہ اور دیگر پورٹریٹ موڈز کے ساتھ آتا ہے۔

جدید V23e سیلفی کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے، جس میں 50MP AF Portrait Selfie فرنٹ کیمرہ کے ساتھ AI ایکسٹریم نائٹ پورٹریٹ اور ملٹی اسٹائل پورٹریٹ شامل ہیں تاکہ کسی بھی وقت صاف اور واضح سیلفی لی جاسکے۔ یہ ڈبل ایکسپوژر موڈ، اپ گریڈڈ ڈوئل ویو ویڈیو اور سٹیڈیفیس سیلفی ویڈیو کے ذریعے فوٹوگرافی کے تجربے کو مزید بہتر بناتا ہے۔ مزید برآں، یہ ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہے جس میں 64MP  نائٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔

محض 7.36mm* کی موٹائی کے ساتھ نیا V23e انتہائی پتلا اور وزن میں ہلکا ہے۔ یہ سمارٹ فون AG گلاس ڈیزائن کے ہمراہ دو دلکش رنگوں Moonlight Shadow اور Sunshine Coast میں آتا ہے۔

صارفین کو بہترین فیچرز مہیا کرنے کی ویوو کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے  یہ سمارٹ فون 44W FlashCharge ٹیکنولوجی رکھتا ہے۔ مزید براں اس میں   8GB+4GB Extended RAM 2.0 کی سہولت موجود ہے جس کی مدد سے 4GB میموری بطور RAM استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس طرح یہ صارفین کی اسٹوریج کی تمام مشکلات کو حل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی سست روی نہیں دکھاتا۔ ۔

طاقتور کارکردگی اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ ویوو   V23e تکنیکی ترقی اور فیشن کو یکجا کرتے ہوئے صارفین کو بہترین تجربہ مہیا کرتا ہے۔

قیمت اور دستیابی:

جدید ترین ویوو V23e کو پاکستان میں 4 جنوری 2022 کو دو سٹوریج ویریئنٹس (256GB اور (128GB کے ساتھ متعارف کروایا گیا تھا۔ V23e  کا 256GB ورژن اب پاکستان بھر میں صرف 59,999 روپے کی قیمت میں خریداری کے لیے دستیاب ہے جبکہ صارفین 128GB   ورژن  کی پری بُکنگ  اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے کروا سکتے ہیں ۔

ویوو V23e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیزتمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

By Editor