پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں82ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

کراچی ( ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن زبردست تیزی سے انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کے انتہائی قریب پہنچ گیا تاہم کے ایس ای100انڈیکس میں 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45300پوائنٹس سے بڑھ کر45800پوائنٹس پر بند ہوا ،مارکیٹ کے سرمائے میں82ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھر ب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی سے63.44فیصد حصص کی قیمتیںبھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،ٹیلی کام ،ریفائنری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45970پوائنٹس پر جا پہنچا تھا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 541.98پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45345.65پوائنٹس سے بڑھ کر45887.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح179.26پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17898.39پوائنٹس سے بڑھ کر18077.65پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31051.00پوائنٹس سے بڑھ کر31359.57پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 82ارب10کروڑ27لاکھ34ہزار258روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب72ارب66کروڑ47لاکھ26ہزار245روپے سے بڑھ کر78کھرب54ارب76کروڑ74لاکھ 60ہزار502روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو11ارب روپے مالیت کے 35کروڑ69لاکھ67ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 7ارب روپے مالیت کے 24کروڑ22لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طورپر 383کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے243کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،112میںکمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ3کروڑ32لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ57لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑاور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ بھی 2کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میںاتار چڑھا کے اعتبا رسے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں168.00روپے کااضافہ ہواجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2450.00روپے ہو گئی اسی طرح150.00روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بڑھ کر19500.00روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں 73.75روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر916.00روپے پر آ گئی اسی طرح42.44روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 523.56روپے پر آ گئی ۔

By Editor