انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی

کراچی (ویب  نیوز)انٹر بینک میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.50روپے سے بڑھ کر176.65روپے اورقیمت فروخت176.60روپے سے بڑھ کر176.75روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید178.50روپے اور قیمت فروخت179روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید199.70روپے سے گھٹ کر199.50روپے اور قیمت فروخت201.70روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے اور قیمت فروخت242روپے پرمستحکم رہی ۔

عالمی مارکیٹ میں2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1800ڈالر ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار196روپے پر مستحکم رہی ۔

By Editor