اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی اور سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم سے اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب سینئر نائب صدر نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران ملکی معاشی ترقی اور خوشحالی،تاجروں اور کاروباری منڈیوں کے ساز گار حالات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔نائب صدرجمشیداخترشیخ نے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امپورٹس 63فیصد بڑھ کر39.91 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، آگے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی،مالی سال کے پہلے6ماہ کا تجارتی خسارہ24.79 بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے،اس پر احتساب کے ادارے بھی خاموش رہے،پی ٹی آئی کی حکمرانی کے تجربات ناکام ہوچکے ہیں،معیشت پرناکام تجربات اب بند ہونے چاہئیں۔

By Editor