پاکستان اومان کیساتھ پائیدار اقتصادی تعلقات کا خواہشمند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ پائیدار اقتصادی تعلقات کا خواہشمند ہے۔اومان کے ایوان صنعت و تجارت کے چیئرمین کی سربراہی میں اومان کے تاجروں اور اومان میں پاکستانی تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے درمیان مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور عوامی سطح پر روابط پر مبنی دہائیوں پرانے تعلقات قائم ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اومان اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا

Delegation of Omani Businessmen led by  Redha Juma Mohamed Ali Al-Saleh, Chairman OCCI calls on Prime Minister Imran Khan

By Editor