راولپنڈ ی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے وفد سے گفتگو

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

راولپنڈ ی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ آصف ادریس کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گروپ لیڈر شاہد غفور پراچہ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم، نائب صدر وسیع اللہ کھوکھر، عاصم ادریس،محمدضیاء چوہان، محمد فیاض قریشی سینئر چیئرمین پی جی جے ٹی ای اے بھی ہمراہ تھے پر۔ ملاقات میں راولپنڈی رنگ روڈ کے اطراف صنعتی زونز کی تعمیر منی بجٹ، ایف بی آر کی طرف ہراسمنٹ،جیمز اینڈ جیولری ، ایکسپورٹ کے مسائل معاشی بدحالی اور تاجر برداری سے جڑے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کی مشکلات سے آگاہ ہیں حکومت کی خواہش ہے کہ تاجر برادری کے کوئی بھی مسائل ہوں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاجر برادری کے مسائل ترجیح بنیا د پر حل کیے جائیں گے تاجروں کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچائوں گا۔ جلدراولپنڈ ی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا دورہ کروں گا۔ شیخ آصف ادریس نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے دوران تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا لیکن تاجروں نے اس صورتحال میں بھی حکومت کا ساتھ دیا تاجروں کی کاروباری سر گرمیاں جاری ہیں انہوںنے کہا کہ رنگ روڈ پر صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کوفروغ  ملے گا اور شہر پر بھاری ٹریفک کے دباو میں کمی آئے گی۔ اگر انڈسٹریل زونز تعمیر نہیں کیے جاتے تو اس کی حیثیت صرف ایک سڑک کی رہ جائے گی۔  انہوںنے کہا کہ رنگ روڈ کے قریب انڈسٹری اسٹیٹ کا قیام ضروری ہو گیا ہے اس سے کاروباری سر گرمیاں بڑھیں گی اور شہر کے اندر تمام  غلہ منڈیاں ٹرانسپور ٹیشن سمیت چھوٹے صنعتی یونٹ وہاں شفٹ ہونے چائیں جہاں ون ونڈو آپریشن کی تمام سہولیات ہونا لازم ہیںجب یہاں انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی اس نہ صرف کاروبا بڑھیں گے بلکہ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا لوگ نوکریوں کی تلاش میں ادھر کا رخ کریں گے ۔

 

By Editor