کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ویب نیوز)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک کے زرعی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پچاس ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمدکی منظوری دی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت بدھ کے روزاسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان کی تجارتی کارپوریشن کے ذریعے چین سے سرکاری سطح پر یوریا کھاد کی درآمد کی اجازت دی گئی ، ٹریڈنگ کارپوریشن کو یوریا کی مزید درآمد کیلئے چین کے سپلائرز کے ساتھ قیمت مقرر کرنے کیلئے مذاکرات کا ہدف بھی دیاگیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن اورفنانس ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی ہے

By Editor