کراچی  (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کومندی کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس 45400پوائنٹس سے گھٹ کر 45000پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے60ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی سے 71.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ جمعرا ت کو کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں رہی ،منافع کی خاطر فروخت کے دبا اور سرمائے کے انخلاسے مارکیٹ تنزلی کاشکار ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں325.59پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45407.89پوائنٹس سے کم ہو کر45082.30پوائنٹس ہو گیا اسی طرح110.39پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17870.29پوائنٹس سے کم ہوکر17759.90پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31116.11پوائنٹس سے گھٹ کر30875.94پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب11کروڑ36لاکھ48ہزار80روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب88ارب96کروڑ9لاکھ5ہزار740روپے سے کم ہوکر77کھرب28ارب84کروڑ72لاکھ57ہزار660روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے 34کروڑ52لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 43کروڑ20لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر360کمپنیوںکا کاروبار ہوا جس میں سے87کمپنیوں کے حصص قیمتوں میں اضافہ ،258میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام6کروڑ51لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ5کروڑ48لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ1لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ52لاکھ اور یوسف ویوونگ 1کروڑ19لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھا میں 37.95روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5550.00روپے پر جا پہنچی ہو گئی اسی طرح 24.20روپے کے اضافے سے اسلینڈ ٹیکساٹل کے حصص کی قیمت 450.00روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 150.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر19350.00روپے پر آ گئی اسی طرح 80.25روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر989.75روپے پر آ گئی ۔

By Editor