لاہور  (ویب ڈیسک)

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہر حنیف ، سابق چیئرمین میاں ریاض احمد ، حافظ احمد قادرنے کہاہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلور ملز کو بلا جواز حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، پنجاب بھر میں فلور ملز بروقت عوام الناس کو بروقت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں ۔ لیکن محکمہ خوراک پنجاب کے اہلکاروں کی جانب سے فلور ملنگ انڈسٹری کو پریشان کیا جا رہا ہے ،جو سراسر ذیادتی کے مترادف ہے ۔یہ بات پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہر حنیف اور دیگر رہنماؤں نے گزشتہ روز فلو رملز ایسوسی ایشن میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں فلور ملنگ انڈسٹری نے ہمیشہ حکومت اور محکمہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دیا ہے اور ذمہ داری کے ساتھ صحت بخش آٹا تیار کر کے عوام الناس تک پہنچایا ہے حتکہ مشکل حالات میں بھی اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر عوام کی آٹے کی ضرورت کو پورا کیا ہے ۔تاہم اگر محکمہ خوراک پنجاب کے اہلکار اپنی ذاتی خواہشوں کی تکمیل کیلئے فلور ملز کو حراساں یا پریشان کرینگے تو فلور ملنگ انڈسٹری کسی بھی صورت اس رویے کو قبول نہیں کریں گی ۔ لہذاسیکرٹری خوراک پنجاب اور ڈائریکٹر خوراک پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلور ملز کو حراساں اور پریشان کرنے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

By Editor