لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ( پامرا) کے چیئرمین نوید انور بھنڈر نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی،ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زرعی اجناس کی قیمتیں مستحکم ہیں، زخیرہ اندوزوں کے خلاف ہر سطح پر کاروائی کریں گے، کسی زرعی جنس کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دیں گے، پنجاب بھر میں کسی زرعی جنس کی قلت نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ پامرا افسران اور ملازمین تمام امور کی نگرانی مزیدسخت کریں، عوام کوسستی اور معیاری زرعی اجناس کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،زرعی منڈیوں کی ملسل نگرانی کررہے ہیں، زرعی منڈیوں میں زرعی اجناس کی فراہمی کا نظام مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،زرعی منڈیوں میںموجود ملازمین کی مشکلات دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

By Editor