کراچی  (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.75روپے سے بڑھ کر176.90روپے اور قیمت فروخت176.90روپے سے بڑھ کر177روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 178.30روپے سے بڑھ کر178.70روپے اور قیمت فروخت178.80روپے سے بڑھ کر179.20روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 198.70روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت200.70روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈکی قیمت خرید 238روپے سے بڑھ کر238.50روپے اور قیمت فروخت240روپے سے بڑھ کر241روپے ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں19ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1801ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزار150روپے ہو گئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار153پر آ گئی۔

By Editor