زونگ فور جی کا ڈی ایچ اے بہاولپور کے ساتھ باہمی اشتراک

اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے معتبر ادارے زونگ فور جی نے ڈیفنس ہاو سنگ اتھارٹی بہاولپور کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ فور جی سروسز کی فراہمی کے لیے باہمی اشتراک کر لیا ہے۔

پاکستان بھر میں اپنے 14 ہزار سے زائد ٹاورز کے ساتھ وسیع ترین نیٹ ورک کا حامل زونگ فور جی اپنی جدت سے بھرپور سروسز اورجدیدترین ٹیکنالوجی کے باعث ہر سطح کیرہائشی اور کمرشل منصوبوں کی کمیونیکشن ضروریات پوری کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ اس باہمی اشتراک کے بعد زونگ فور جی ڈی ایچ اے بہاولپور میں اپنی فور جی سروسز کی کوریج مہیا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ زونگ فور جی ڈی ایچ اے بہاولپور کو سمارٹ ہومز کے لیے جدید ای ایس ایس سلوشنز کی فراہمی بھی یقینی بنائے گا۔

ڈی ایچ اے بہاولپور کیساتھ معائدے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان نے مسرت کا اظہار کرتیہوئیکہا کہ اس باہمی اشتراک کی بدولت ڈی ایچ اے بہاولپور کے رہائشی زونگ فور جی کی جدت سے بھرپور بے مثال ڈیجیٹل سروسز استعمال کرتیہوئے مضبوط روابط کی ضروریات پوری کر سکیں گے۔

اس موقع پر ڈی ایچ اے بہاولپور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر بشارت علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیڈنگ ڈیجیٹل برانڈ زونگ فور جی کیساتھ پارٹنر شپ اس بے مثال منصوبیکی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زونگ کے ساتھ باہمی اشتراک کا بنیادی مقصد ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے لیے بہترین ڈیجیٹل سروسز اور ماڈرن ٹیکنالوجی تک رسائی یقینی بنانا ہے۔

ڈی ایچ اے بہاولپور پاکستان کیتین صوبوں سندھ، پنجاب او بلوچستان کے سنگم پر ایک جدید ترین رہائشی منصوبہ ہے۔ یہ رہائشی منصوبہ مختلف کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے جدت سے بھرپور رہائشی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

زونگ فور جی ملک بھر میں کارپوریٹ اور کاروباری اداروں کے ساتھ انکی روزمرہ کی کمیونیکشن ضروریات پوری کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین سلوشنز کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ زونگ فور جی اپنی جدیدٹیکنالوجی کی حامل سروسز کیساتھ پاکستان کے بزنس ایکو سسٹم میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہے اور زونگ کے کثیر الجہتی بزنس سلوشنز اس ضمن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

By Editor