خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آن بورڈنگ شروع کردی

نیا آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ صرف 100 روپے کے ابتدائی ڈپازٹ کے ساتھ کھولا جا سکتا ہے

کراچی (ویب  نیوز)

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان کی تیز ترین سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پسماندہ طبقے کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی حالیہ ہدایات کی تعمیل میں، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اب صارفین (تمام پاکستانی رہائشی افراد)کوڈیجیٹل طریقے سے اپنا ”آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ” کھولنے اوراس اکاونٹ کو آسان اور موثر طریقے سے چلانے کے قابل بنانے کے لیے جدید ترین تکنیکی حل پیش کیاہے ۔ اس اکاونٹ میں ابتدائی ڈپاذٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔صارفین اب اپنے گھر بیٹھے آرام سے اپنا ‘آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ’ کھول سکتے ہیں۔ انہیں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبر کے ساتھ اپنی بنیادی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی۔جس سے انہیں کسی بھی بینک برانچ کا دورہ کیے بغیر، چلتے پھرتے، چوبیس گھنٹے مالیاتی سروسز کی مکمل رینج تک رسائی حاصل ہو جائے گی ۔کورونا وباء کے بعد ، یہ نیا ڈیجیٹل ایکو سسٹم سماجی فاصلے کو برقراررکھنے میں مدد دے گا اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم  ”Customer Due Diligence” کو یقینی بنائے گا تاکہ کسی بھی خطرے سے نمرد آزما ہونے کے لیے لیے بینکوںکو کسٹمر کی تیز تر شناخت اور تصدیق میں مدد مل سکے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر غالب نشتر نے کہا کہ،”مائیکروفنانس کی ترقی (MFB)کا سب سے بڑا بینک ہونے کے ناطے، ہمیں ایک اور عظیم سنگِ میل حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ ہم پاکستانی بینکنگ سیکٹر کو عالمی ڈیجیٹل انقلاب کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ترقی کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے صارفین کی آن بورڈنگ کے لیے اسٹیٹ بینک کے نئے ڈیجیٹل ریگولیٹری فریم ورک کو بھی اپنایا ہے تاکہ بینکنگ کے مزید آسان اور محفوظ تجربات کا وعدہ پورا کیا جا سکے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی (NFIS) کے مطابق اپنی پالیسیاں تیار کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے، تاکہ جامع اقتصادی ترقی کو بہتر بنایا جا سکے اور پاکستان میں غریب اور پسماندہ طبقے کی آمدن اور ذریعہ معاش کے مواقع بہتر بنائے جاسکیں۔ NFIS کا بنیادی مقصد پاکستان میں غریب اور پسماندہ گروہوں اورچھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مالیاتی سروسز تک رسائی کو بڑھانا ہے۔اس بلاسود اکاؤنٹ میں زکوٰة کٹوتی سے استثنیٰ،رقم کی حفاظت کو یقینی بنانا اور پورے پاکستان میں آن لائن برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے آسان رسائی کے ساتھ ساتھ لامحدود فنڈ نکالنے کی اجازت جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ چونکہ آسان اکاؤنٹ میں کم از کم بیلنس کی ضرورت نہیں ہے اس لیے اس سے کم آمدنی والے طبقے کو فائدہ جبکہ ملک کو مالی شمولیت کے مقاصد پورے کرنے میں مدد ملے گی۔

By Editor