کراچی (ویب ڈیسک)

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 5ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1825 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت100روپے اضافہ سے 1لاکھ26ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت86روپے اضافہ سے 1لاکھ8ہزار282 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں میٹلز، ا نرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 8.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 8.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 8,056 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.240 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.541 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.076 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.016ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 550.088 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 440.282ملین رو پے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 304.019 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 192.253 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 178.243ملین روپے اورکاپر کے سودوں کی مالیت 116.708 ملین رو پے رہی۔ایگری کلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.999ملین روپے رہی۔

بینک کی تعطیلات کے سبب انٹر بینک ریٹ جاری نہ ہوسکے
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178روپے اور قیمت فروخت 178.50روپے پر برقرار رہی

بینک کی تعطیلات کے سبب انٹر بینک ریٹ جاری نہ ہوسکے تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178روپے اور قیمت فروخت 178.50روپے پر برقرار رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 30پیسے بڑھ گئیجس سے یورو کی قیمت خرید 198.20روپے سے بڑھ کر198.50روپے اور قیمت فروخت200.20روپے سے بڑھ کر 200.50روپے پر پہنچ گئی۔تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے اور قیمت فروخت239روپے پر بدستور برقرا ررہی۔

By Editor