دسمبر میں پاکستانی برآمدات میں 16.7فیصد کا اضافہ ہواعبدالرزاق داد

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا،مشیر تجارت

اسلام آباد(ویب  نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں ملکی برآمدت مقررہ ہدف سے زیادہ رہیں اوردسمبر میں پاکستانی برآمدات میں 16.7فیصد کا اضافہ ہوا۔اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت  نے کہا کہ دسمبر 2020میں کل برآمدات 2ارب 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کی ہوئی تھیں، رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2ارب 80کروڑ ڈالر تھا تاہم برآمدات کی مد میں 2 ارب 76کروڑ حاصل ہوئے۔عبدالرزاق داد نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں برآمدات کا ہدف 15ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔مشیر تجارت نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15ارب 12کروڑ 50لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12ارب 11کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔

 

By Editor