لاہور (ویب نیوز )

دی بینک آف پنجاب اپنے برانچ نیٹ ورک میں توسیع کرکے ملک بھر میں اپنے کسٹمرز تک پہنچنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسی عزم کے ساتھ بی او پی نے کراچی میں اپنی دوبرانچز کا افتتاح کیا، جن میں سے ایک کنونشنل برانچ خیابان تنظیم، توحید کمرشل ایریا اور دوسری تقوی اسلامک بینکنگ (TIB)برانچ لکی ون مال میں واقع ہے۔کراچی پر خاص توجہ دیتے ہوئے یہ برانچز 2021میں کراچی میں کھولی جانے والی 11برانچز کا حصہ ہیں اور بی او پی کے برانچ نیٹ ورک کو جنوب میں توسیع دینے کی حکمت عملی کو پورا کرنے کے لئے ایک اور قدم ہیں۔
لکی ون مال میں بی او پی کی اسلامک برانچ کا افتتاح بی او پی کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جناب ظفر مسعود، جناب سعید انور اور جناب سید غضنفر عباس جیلانی (بینک کے ڈائریکٹرز) اور چیئر مین آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ جناب سہیل تابا نے کیا۔ لکی ون مال میں یہ پہلی اسلامک برانچ ہے اور ملک میں بی او پی کی پہلی مال برانچ ہے۔ اس موقع پر، جناب سہیل تابا نے اپنے صف اول کے کاروباری گروپ کی ترقی کے عزم کے ساتھ برانچ میں پہلا اکاؤنٹ کھلوایا۔بی او پی نے اپنی مال برانچ میں فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی انڈسٹریل کے علاقوں کے کمرشل اورکارپوریٹ کاروبار اور ایس ایم ای کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک وقف شدہ ٹریڈ ڈیسک کا بھی آغاز کیا ہے۔


بی او پی کی توحید کمرشل ایریا برانچ جو کہ خیابان ِ تنظیم میں واقع ہے ایک کنونشنل برانچ ہے اور بی او پی کی تمام ریٹیل رینج، کنزیومر اور ایس ایم ای /کمرشل پراڈکٹس اور سروسز پیش کرتی ہے۔ اس برانچ میں کراچی میں بی او پی کا پہلا پری اوریٹی بینکنگ لاؤنج ”خاص“ بھی ہو گا۔ اس موقع پر موجودہ اور ممکنہ کسٹمرز کو خاص کی پریزنٹیشن بھی دی گئی جس میں اس شعبے کی نمایاں خدمات بشمول، وقف شدہ لاؤنجز، ریلیشن شپ مینجرز، پراڈکٹس اور دیگر خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ بی او پی کے گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ جناب زاہد مصطفی نے تقریب کے شرکا کو خاص کی پیش کردہ نمایاں خدمات سے آ گاہ کیا۔ معروف اور تجربہ کارآرکیٹیکٹ جناب کلیم صدیقی جوکہ بی او پی خاص لاؤنجز ڈیزائن کر رہے ہیں نے بی او پی خاص لاؤنجز کے پیچھے چھپے خیال اور ڈیزائن کے عناصر کی وضاحت کی اور مزید یہ بتایا کہ ان خاص لاؤنجز میں کسٹمر کی رازداری اور آرام کا خیال رکھا گیا ہے، ان میں مقامی آرٹ اور ڈیزائن کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے ذریعے دور حاضر کے کسٹمرز کو بینکاری کی جدید خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس پریزنٹیشن کے بعد کسٹمرز کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔
بورڈ کی منظور کردہ بینک کی تین سالہ حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے،بی او پی تیز رفتاری کے ساتھ کراچی اور سندھ میں اپنے برانچ نیٹ ورک میں توسیع لا رہا ہے تاکہ وہ ملک کے بڑے کمرشل بینکس میں سے ایک بن سکے۔ آج جن دو برانچز کا آغاز کیا گیا یہ دونوں برانچز 2021میں کھولی جانے والی 9برانچز میں اضافہ ہیں ان میں 8کنونشنل اور 3اسلامک برانچز شامل ہیں۔ ان دو برانچز کے اضافے کے ساتھ بی اوپی کا کراچی میں برانچ نیٹ ورک 30برانچز تک بڑھ گیا ہے اور اس نیٹ ورک میں 26کنونشنل اور 4اسلامک برانچز شامل ہیں۔ اپنی اس حکمت عملی پر موثر طریقے سے عمل کرنے کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 27اور28دسمبر2021کو سالانہ حکمت عملی اور بجٹ سیشن بھی کیا۔
2022میں بھی بینک کراچی اور سندھ میں اپنے کسٹمرز بشمول افراد، ایس ایم ای، زرعی اور کارپوریٹ کسٹمرز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے نیٹ ورک میں توسیع لاتا رہے گا۔ اب بی او پی کا برانچ نیٹ ورک 662برانچز پر مشتمل ہے جس میں 548کنونشل اور 114اسلامک برانچز ہیں اور اس برانچ نیٹ ورک کے ذریعے بی او پی 1.5ملین سے زائد کسٹمرز کو بینکنگ کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
حالیہ کارکردگی اورمڈٹرم حکمت عملی کے آغاز کے ساتھ بینک تیزی سے ترقی کرنے والا مضبوط کمرشل بینک ہے۔ اب بینک 1.1ٹریلین سے زائد بُک سائز کے ساتھ پاکستان کا دوسرا بڑا پبلک سیکٹر کمرشل بینک ہے۔ اپنے کسٹمرز کی دور حاضر کی بینکنگ کی ضروریات کو پورا کرنے والی جدید پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ بینک کنزیومر فنانسنگ، ایگری کلچر کریڈٹ، کارپوریٹ /ہول سیل اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ اور آلٹر نیٹو ڈلیوری چینلز (ADCs)جیسے بینکنگ کے شعبہ جات میں بھی خود کو منوا چکا ہے۔ دوردراز کے بینکنگ کی سہولیات سے محروم علاقوں میں اپنی موجودگی کے ذریعے مالی شمولیت کے مقصد کو پورا کرتے ہوئے بینک پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی اپنے حصے کا کردار ادا کر رہا ہے۔
بی اوپی بینکنگ پراڈکٹس اور خدمات کی وسیع اور جدید رینج پیش کرتا ہے جن میں موبائل بینکنگ، ایس ایم ایس الرٹس، آٹومیٹڈ ٹیلر مشینز اور حالیہ متعارف کروائی جانے والی انٹرنیٹ بینکنگ شامل ہے۔ 2022میں بینک کا عزم ہے کہ وہ کسٹمرز کے تمام طبقات کے لئے بہت سی مزید خدمات متعارف کروائے گا۔ دی بینک آف پنجاب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے اور اس کی شارٹ ٹرم ریٹنگ A1+جبکہ لانگ ٹرم ریٹنAA+ہے۔

By Editor