انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

کراچی ( ویب نیوز)نٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید178.20روپے اور قیمت فروخت 178.30روپے پر برقرار ہی جبکہ20پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180روپے سے گھٹ کر179.80روپے اور قیمت فروخت180.50روپے سے گھٹ کر180.30روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے کم ہو کر201روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237روپے سے کم ہو کر236روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے کم ہو کر239روپے پر آ گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں21ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1796ڈالر ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں21ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1796ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کی کمی فی اونس سونا1لاکھ26ہزار روپے کا ہو گئی جبکہ171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار25روپے پر آ گئی ۔

By Editor