سرگودھا،کراچی (ویب ڈیسک)

فیڈریشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جمعرات کو کراچی میں ہوگی، چاروں صوبوں کے چیمبرز کے 375 سے زائد ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں یو پی جی اور بزنس مین گروپ آمنے سامنے ہیں ،ملک بھر چاروں صوبے پنجاب ، بلوچستان ، کے پی کے اور سندھ سے ووٹران کراچی پہنچ گئے جو 30 دسمبر کو اپنا فیڈریشن آفس میں بنائے جانے والے پولنگ بوتھ میں ووٹ کاسٹ کرینگے، سرگودھا چیمبر آف کامرس کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری عامر عطا باجوہ اور مرزا فضل الرحمن گذشتہ شام کراچی پہنچ  گئے ، دونوں گروپوں کی جانب سے جیت کے دعوے، مگر مقابلہ سخت بتائیے جائے رہا ہے۔

By Editor