نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

آئندہ چند روزمیں فرنس آئل کی کھپت 13 ہزارمیٹرک ٹن یومیہ ہوجائے گی،وفاقی وزیر کا ٹویٹر پربیان

اسلام آباد(ویب  نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا اسٹاک ضرورت سے کم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ موسم گرما میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روزمیں فرنس آئل کی کھپت 13 ہزارمیٹرک ٹن یومیہ ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی ریفائنریز اس مقدار کا آدھا فرنس آئل پیدا کر رہی ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ڈیمزمیں کم پانی کے باعث فرنس آئل والے  پلانٹس چلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں گزشتہ  سال کی نسبت فرنس آئل کی کھپت 116 فیصد زائد رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے لیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ نومبردسمبرمیں ایل این جی کارگوز آنے سے فرنس آئل پلانٹس نہیں چلائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہروں کی بندش کے باعث فرنس آئل پلانٹس چلائے جا رہے ہیں

By Editor