اے سی سی اے اور دی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرزکے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی تجدید

لاہور (ویب نیوز )

دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) اور دی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز(آئی آئی اے)کے درمیان مفاہمت کی یادداشت(MOU) کی تجدید ہو گئی ہے۔یہ تین سالہ معاہدہ موجودہ تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، وسعت دے گا اور دونوں اداروں کو اپنے متعلقہ پیشوں کو ترقی دینے کی غرض سے قریب تعاون کے قابل بنائے گا۔

مفاہمت کی اس تجدید شدہ یادداشت پر اے سی سی اے کی جانب سے اِس کی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ او بی ای اور آئی آئی اے کی جانب سے اس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو انتھونی پولیزے، سی آئی اے، سی پی اے، سی جی ایم اے، سی آئی ٹی پی نے دستخط کیے۔معاہدے کی شرائط کے تحت اے سی سی اے اور آئی آئی اے اپنے ارکان کی کیرئیر میں پیش رفت، گورننس کے طریقوں میں بہتری اور عوامی مفادات کی خدمت پر توجہ دیں گے۔

اس بارے میں اے سی سی اے کی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ نے کہا:”ہمیں آئی آئی اے کے ساتھ مفاہمت کی اس نئی یادداشت پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مل جل کر ایسی تحقیق کر سکتے ہیں جس کی گونج مختلف شعبوں میں موجود فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد پر مشتمل بین الاقوامی آڈئینس سے تعلق رکھتی ہو۔انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ پہلے ہی ہمارے مضبوط روابط موجود ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ان شعبوں میں ہماری رکنیت کے لیے مزید مضبوط ہوں گے۔“

دی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، انتھونی پولیزے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”مفاہمت کی یہ یادداشت اے سی سی اے کے ساتھ پہلے سے موجود تعلقات کی بنیاد پر طے پائی ہے۔ہم اپنے موجودہ تعاون میں مزید پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔ آزادانہ انٹرنل ایشورنس کے لیے، جو بیرونی انکشافات میں مدد دیتی ہے، انٹرنل آڈیٹرز اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔لہٰذا، ہمارا مقصد بین الاقوامی اداروں کے سامنے، متعدد شعبوں میں معاون خدمات فراہم کرنا ہے۔“

دونوں ادارے تنوع، گورننس، سائبر سیکیوریٹی اور ای ایس جی(ماحولی، سماجی اور سرکاری) اْمور جیسے موضوعات پر تحقیق اور فکری قیادت کے لیے تعاون کریں گے۔ دونوں ادارے، پہلے ہی، پروفیشنل انسائٹس پر ایک رپورٹ کیلیے تعاون کر رہے ہیں جو آئندہ برس جاری کی جائے گی۔

دونوں ادارے مل کر اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز (UNSDGs) پر مل کر کام کے مواقع کا جائزہ بھی لیں گے۔دونوں فریقین ایسی مارکیٹوں میں اپنے ارکان کے فائدے کیلیے جہاں وہ پہلے ہی مختلف سرگرمیوں میں تعاون کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ دیگر مارکیٹوں میں بھی تعاون کریں گے جہاں پہلے سے یہ تعاون موجود نہیں ہے۔

دی اے سی سی اے اور آئی آئی اے گزشتہ کئی برسوں سے تعاون کر رہے ہیں اور اے سی سی اے کی ارکان کو چیلنج ایگزام پیش کر رہے تاکہ وہ آئی آئی اے کی جانب سے سرٹیفائیڈ انٹرنل آڈیٹر (سی آئی اے) کا پروقار عہدہ حاصل کرسکیں۔ انٹرنل آڈٹ پریکٹشنرز کے لیے سرٹیفائیڈ انٹرنل آڈیٹر واحد عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشن ہے۔

سنہ 2015ء سے،اے سی سی اے کے 5,000 سے زائد ارکان سی آئی اے چیلنج ایگزام میں شرکت کر چکے ہیں۔ دی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز
اے سی سی اے سے کوالیفائیڈ ارکان کو یہ موقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے کیوں کہ سی آئی اے کا حصول، پیشے سے عملی طور پر وابستہ افراد کے لیے انتہائی اہم کامیابی ہے۔

دونوں فریقین ایک دوسرے کی کوالیفکیشن کو آگے فروغ دیں گے اور اس شراکت کو فروغ دینے کے لیے اپنے ذرائع ، مثلاً ارکان کے لیے جاری کردہ میگزین اور سوشل میڈیا پوسٹس، استعمال کریں گے۔

By Editor