خسرو بختیار کی یوریا کھاد کی فراہمی میں30 فیصد اضافے کی ہدایت

اسلا م آباد(ویب  نیوز)صنعتوں اور پیداوار کے وزیر خسرو بختیار نے یوریا کے کارخانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں یوریا کھاد کی فراہمی میں تیس فیصد اضافہ کریں تاکہ مارکیٹ میں بہتری آسکے۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں کھادکے بارے میں ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ گیس کی فراہمی کے نظرثانی شدہ ترجیحی احکامات کے تحت یوریا کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔اجلاس میں کھاد کی فراہمی کی صورتحال اور کارخانوں کی پیداوار کی ترسیل کا جائزہ لیا گیا۔کھاد کی صنعت کی طرف سے بتایا گیا کہ کارخانوں میں یوریا کی پیداوار روزانہ اوسطا بیس ہزار میٹرک ٹن تک بڑھا دی گئی ہے

By Editor