لاہور (ویب ڈیسک)

تاجر رہنما  و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس  نے وزارت تجارت کی طرف سے نئی5سالہ2020-25ء کی تجارتی پالیسی کی کابینہ سے منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں برآمدات کا ہدف57ارب ڈالرز تک بڑھانا ایک مشکل ٹارگٹ ہے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40ارب ڈالرز مقرر کیا گیا ہے ، برآمدات کے فروغ کیلئے طویل المدت پالیسیاں اپنائی جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ برآمدات 57ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرنے کیلئے پیداواری اخراجات میں کمی،ٹیرف متوازن بنایا جائے،پاکستان کو سستی توانائی اور پانی کی اشد ضرورت ہے بڑے آبی ذخائر ، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں بہتری لائی جائے بڑھتے ہوئے سرکلر ڈیبٹ کے مسئلہ کے حل کیلئے پاور سیکٹر کی خامیوں کو دور کیا جائے ٹیکسوں کے نظام کو آسان اور ٹیکس ریفنڈز کے لیے جامع نظام وضع کیا جائے ۔تاکہ ایکسپورٹر دلجمعی اور توجہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے فعال ہوں۔انہوںنے مزید کہا کہ  پاکستانی مصنوعات کے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں کو فعال  کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعا ت کی کھپت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

By Editor