نئی دہلی (ویب ڈیسک)

مودی سرکار کی پالیسیوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین پرفارمنگ کرنسی بن گیا۔ غیر ملکی فنڈز نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 4 ارب ڈالر نکال لئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقائی مارکیٹوں کی نسبت بھارت سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلا ء ہوا۔ بھاری سرمایہ کے انخلا ء کا مطلب بھارتی کرنسی پر عدم اعتماد ہے۔ مانیٹری پالیسی اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ  نے بھارتی کرنسی کی قدر کو کم کیا۔ رواں سہ ماہی میں بھارتی روپے کی قدر میں 2.2 فیصد کمی ہوئی۔ کمزور کرنسی  کی وجہ  سے افراط میں اضافہ ہو گا۔

By Editor