کراچی  (ویب ڈیسک)

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے بڑھ کر178.15روپے اور قیمت فروخت 178.10روپے سے بڑھ کر178.25روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت180روپے سے گھٹ کر179.80روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199روپے اور قیمت فروخت201روپے پر برقرار رہی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت236روپے سے بڑھ کر237روپے پر آ گئی ۔

 عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1797ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار450روپے ہو گئی اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ7ہزار553روپے ہو گئی ۔

By Editor