16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(ویب  نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می کمی کا امکان ہے، اگلے 15 دن پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی خام تیل 30 ،برطانوی 64 سینٹ سستا ہوگیا، فی بیرل قیمت 74.51 ڈالر پر آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔امریکی خام تیل 30 سینٹ سستا ہوگیا،0.42 فیصد کمی سے فی بیرل 71.37 ڈالر پر آگیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹ کمی ہوئی، فی بیرل قیمت 74.51 ڈالر پر آگئی۔

By Editor