پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ڈئوشے بورس اے جی کے مابین خصوصی ڈیٹا لائسنسنگ معاہدے پر دستخط

کراچی (   ویب نیوز)ڈئوشے بورس یکم جنوری 2022 سے بین الاقوامی صارفین کے لیے پی ایکس ایکس اسٹاک مارکیٹ ڈیٹا کا واحد لائسنس دہندہ ہوگا۔ ڈیٹا کوآپریشن کے حوالے سے یہ معاہدہ پی ایس ایکس کے لیے ایک اہم قدم ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے مارکیٹ ڈیٹا کو عالمی سطح پر پہنچانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کے ساتھ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اپنے عالمی تاثر میں اضافہ کرے گا، جبکہ اس کا مقصد ڈئوشے بورس کی بین الاقوامی رسائی سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ اپنے مارکیٹ ڈیٹا کلائنٹ بیس کو نمایاں طور پر بڑھایا جا سکے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپی ایس ایکس کی مارکیٹوں میں شرکت کے لیے ترغیب دی جاسکے۔اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ ، ”ہمارا وسیع تر وژن اعلیٰ معیار کی معلومات تک آسان اور مساوی رسائی کو سپورٹ کرتے ہوئے مارکیٹ کی شمولیت کو بڑھانا ہے۔ ہماری مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی کشش کے ساتھ، عالمی ایکسچینج نیٹ ورکس اور ڈیٹا وینڈرز کے ساتھ شراکت داری ہماری بین الاقوامی موجودگی کو بڑھا رہی ہے۔”پی ایس ایکس کے سی او او، جناب نادر رحمان نے کہا کہ، ”پی ایس ایکس آنے والے مہینوں میں، نئی ٹیکنالوجیز کے نفاذ کا منتظر ہے جو صارفین کو اضافی قدر فراہم کرے گی اور صنعت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں کردار ادا کرے گی۔ یہ انتظام ہمیں ہمارے مارکیٹ ڈیٹا کی مصنوعات کی آفرنگز کی وسعت اور کوریج کو بڑھانے کے لیے سب سے بڑے ایکسچینج آپریٹرز میں سے ایک کے ساتھ تعاون کے ذریعے اپنے جغرافیائی اثرات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔” ڈئوشے بورس میں مارکیٹ ڈیٹا کے علاوہ سروسز کے سربراہ، علیریزا ڈورفارڈ نے کہا کہ ، ”اس شراکت داری کے ساتھ، ہم صارفین کو ایک بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں اضافی مارکیٹ ڈیٹا کی پیشکش فراہم کر رہے ہیں۔ اسی دوران، ہم ان کی انتظامی ضروریات کو بھی کم کر رہے ہیں اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔”واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے حالیہ برسوں میں مختلف جدید مالیاتی مصنوعات متعارف کروائی ہیں جو کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی رغبت کے پیشِ نظر، ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں جو کہ ایک دلچسپ ابھرتی ہوئی معیشت میں ایکسپوژر حاصل کرنے کے خواہاں ہیں جو کہ قابل قدر اقدارپیش کرتی ہے۔پی ایس ایکس کی ڈیٹا مصنوعات کی رینج بین الاقوامی صارفین کے لیے قابل رسائی ہوگی جنھیں ڈئوشے بورس کے ساتھ اس معاہدے کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مارکیٹ ڈیٹا کی آفرنگ میں رئیل-ٹائم، تاخیر کے ساتھ ساتھ دن کے اختتام کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔

By Editor