موجودہ مالی سال کیلئے آئی ٹی کی ساڑھے3ارب ڈالرکی برآمدات کا ہدف مقرر کیاہے:امین الحق

اسلا م آباد(  ویب نیوز)انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کیلئے آئی ٹی کی ساڑھے تین ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔  اسلام آباد میں موٹروے تھری اینڈ فائیو پر تیز ترین موبائل براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہدف کے حصول کیلئے حکومت آئی ٹی کی صنعت کو سہولتیں فراہم کررہی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں70 فیصد زیادہ ہیں۔ امین الحق نے کہا کہ ملک میں فورجی سروسز کے پھیلاو میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ اگلے سال کے اختتام تک فائیو جی سروسز کا اجرا ہمارا ہدف ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا کہ یہ منصوبے قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں بھی شروع کردئیے گئے ہیں تاکہ وہاں بہتر انٹر نیٹ سروسز فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شاہراہوں کے قومی ادارے اور پاکستان پوسٹ کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے

By Editor