ڈالر 176روپے سے بڑھ کر178اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر177روپے سے بڑھ کر180روپے کے قریب جا پہنچا

کراچی ( ویب  نیوز)ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ر وپے کے مقابلے ڈالر 176روپے سے بڑھ کر178اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر177روپے سے بڑھ کر180روپے کے قریب جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.60روپے سے بڑھ کر177.70روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر179.20روپے اور قیمت فروخت177.70روپے سے بڑھ کر179.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یور و 2.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ50پیسے مہنگا اور برطانو ی پونڈ 50پیسے سستا ہو گیا ۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سو نے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونا مہنگا ہو گیا

ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سو نے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کے اضافے سے فی اونس قیمت 1780ڈالر سے بڑھ کر1784ڈالر ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں800روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ23ہزار650روپے سے بڑھ کر1لاکھ24ہزار450روپے ہو گئی اسی طرح686روپے کے اضافے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار10روپے سے بڑھ کر 1لاکھ6ہزار696روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونا250روپے اور دس گرام سونا215روپے مہنگا ہو گیا ۔

By Editor