پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے مزید44ارب روپے ڈوب گئے

کراچی (ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیاجس کی وجہ سے انڈیکس 43800پوائنٹس سے کم ہو کر43500پوائنٹس ہو گیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید44ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے کم ہو کر74کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی سے71.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس 43998پوائنٹس کو چھو گیا تھا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں328.03پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43846.87پوائنٹس سے گھٹ کر43518.84پوائنٹس ہو گیا اسی طرح92.25پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17049.47پوائنٹس سے کم ہو کر16957.22پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29963.89پوائنٹس سے کم ہو کر29784.71پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں44ارب89کروڑ79لاکھ 61ہزار530روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ75کھرب4ارب 51کروڑ90لاکھ93ہزار454روپے سے گھٹ کر 74کھرب59ارب62کروڑ11لاکھ31ہزار924روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو8ارب روپے مالیت کے 20کرور4لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 23کروڑ31لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر332کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے72کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،237میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ57لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ32لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ25لاکھ ،پاک پیٹرولیم 96لاکھ اور ورلڈ کا ل ٹیلی کام 95لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں67.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر992.00روپے ہو گئی اسی طرح50.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5300.00روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں20.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2430.00روپے ہو گئی اسی طرح19.49روپے کی کمی سے ہینو پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر320.51روپے پرآ گئی ۔

By Editor