پاکستانی  روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 7ڈالرز کی کمی

کراچی (  ویب نیوز)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.40روپے اور قیمت فروخت177.50روپے سے بڑھ کر177.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر70پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 178.50روپے سے بڑھ کر179.20روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر179.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر233روپے اور قیمت فروخت 235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 7ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1783ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1لاکھ24ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار567 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

 

By Editor