تجارتی مراکز میں پارکنگ کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہو تا جا رہا ہے،فوری ایڈریس کیا جائے:پیاف

لاہور (ویب  نیوز)  .سیئنر وائس چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ  ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ4 سال گزر جانے کے باوجود لاہور شہر کی اہم مارکیٹوں میں پارکنگ پازوں کی تعمیر شروع نہیں ہو سکی ہے جبکہ انکی لاگت کا تخمینہ4ارب سے بڑھ کر12 ارب تک پہنچ گیا ہے،  4 سال قبل حکومت نے 11پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا..تجارتی مراکز میں پارکنگ کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوتا جار ہا ہے۔کئی مارکیٹوں میں پارکنگ کی جگہ نہ ہونے اور غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو تا جارہاہے اور عوام بشمول بزنس کمیونٹی کو کربناک صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے کاروباری افراد کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ ناصر حمید اور جاوید صدیقی نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کے مطابق پارکنگ پازوں کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے  اور اس سیریس مسئلہ کو فوری ایڈریس کیا جائے تاکہ تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔ لاہور کی اہم تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر پیاف کا دیرینہ مطالبہ ہے جوبلا تاخیر پوارا کیا جا ئے ،انہوںنے کہا کہ پارکنگ پازوں کی تعمیر کے لئے جگہ کا انتخاب تاجر برادری کی مشاورت سے جلد از جلد کیا جائے اور تعمیرایک سال میں ممکن بنائی جائے تاکہ تاجر برادری کی مارکیٹس میں آمدورفت اور سامان کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو سکے ۔حکومتی سطح پر ایسے اقدامات بلا تاخیر پورے کئے جائیں۔ لاہور بزنس کمیونٹی کیلئے حب کی حیثیت رکھتا ہے یہاں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پارکنگ پلان اور ٹریفک مینجمنٹ  کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے

By Editor