امریکی ڈالر179 روپے پر پہنچ گیا…ملک بھر میں ریکارڈ تجارتی خسارہ کے باعث روپیہ دبا ئوکا شکار ہے،معاشی ماہرین

کر ا چی(ویب  نیوز) پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ،امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپیہ بڑھ گیا اور قیمت 179 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 35پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176روپے 42پیسے سے بڑھ کر 176روپے 77پیسے ہو گئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار ہے، اس وقت فوری طور پر ملکی کرنسی کی بہتری کی امید عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی طرف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط اور سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کا قرض ہے، کیونکہ ملک بھر میں ریکارڈ تجارتی خسارہ کے باعث روپیہ دبا ئوکا شکار ہے۔

By Editor