وفاقی ٹیکس محتسب کا دورہ راولپنڈی چیمبر ،،،صدر چیمبر آف کا مرس ندیم کی وفاقی محتسب کو مختصر بریفنگ

راولپنڈی( ویب  نیوز)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمود لودھی،چیف کلکٹر کسٹمز احمد رضا،  کلکٹر کسٹمز جنید جلیل خان، ایڈوائزر کسٹمزڈاکٹر ارسلان سبکتگین،ایڈ وائزر آئی ٹی مز محبوبہ رزاق، کمشنر ودھ ہولڈنگ زون مز نازیہ زیب علی، کمشنر سٹی زون مز فرحت قیوم، کمشنر کینٹ زون عباس احمد میر اور دیگرتھے۔ اس موقع پر صدر چیمبر ندیم روف، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر عاصم ملک، نائب صدر طلعت اعوان، سابق صدر راجہ عامر اقبال، ایگزیکٹو ممبران اور انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت چیمبر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صدر چیمبر آف کا مرس ندیم اے روف نے وفاقی محتسب کو مختصر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہی چیمبرکا کاہے وفاقی محتسب کا ایف بی آر اور کسٹمز کی ٹیم کے ہمراہ دورہ نہایت اہم ہے۔یہ تاجر برادری اور ایف بی آر کے درمیان مضبوط پارٹنرشپ کی عکاس ہے۔ چیمبر میں ایف ٹی او ڈیسک کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ ایف بی آر اور تاجربرادری کے درمیان جو دوریاں ہیں اس طرح کی میٹنگز سے یہ ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کرونا میں سب سے زیادہ متاثر تاجر طبقہ ہوا ہے۔ جڑواں شہر کے ناطے راولپنڈی اسلام آباد میں ٹیکس کی شرح کو یکساں کیا جائے۔ٹیکس دہندہ کی تعداد اسی وقت بڑھ سکتی ہے جب آپ انھیں عزت دیں گے۔ بارڈر پر کسٹمز حکام کا کام ان آوٹ کو چیک کرنا ہے دکانوں پر چھاپے مارنا نہیں۔  وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جو مجھے ذمہ داری دی اسے پورا کروں گا۔جو کام ایمانداری سے نہیں کرے گا اسے جوابدہ ہونا پڑے گا۔  ایف بی آر نے ہدایت جاری کردی ہے کہ باڈر سے انٹر ہونے والی گاڑیوں کو راستے میں نہیں روکا جائے گا۔۔   اللہ نے مجھے جو توفیق دی ہے اس پر پورا اترنے کو کوشش کر رہا ہوں۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایسی موبائل ایپ لارہے ہیں جس سے بہت سے مسائل حل ہونگے۔  ایف بی آر میں تبادلوں کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائیگی۔گاڑیوں کی بکنگ اور ڈلیوری ٹیکس ریفنڈ سسٹم کو بہتر کردیا گیا۔ میرے دروازے ہر کسی کے لیئے کھلے ہیں۔۔ٹیکس لا سے متعلقہ وکلا سے ملاقات بھی ہونی چاہیے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کو ایڈوائزری بورڈ میں نمائندگی دی جائے گی

By Editor